Saturday 9 March 2013

latest newsجوزف ٹاون :متاثرین نے امدادی اداروںکوروک دیا،100 مشتبہ شرپسند گرفتا

لاہور.... بادامی باغ کے علاقے جوزف ٹاو ¿ن کے متاثرین نے نہ صرف سرکاری اداروں کو امدادی کاموں سے روک دیا بلکہ گزشتہ رات حکومت کی طرف سے بھجوایا گیا کھانا بھی واپس کر دیا ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کے گھر بار جل گئے۔ حکومت کا کھانا ان کے لیے زہر ہے جو ان کے حلق سے نہیں اتر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے پہلے گوجرہ اور شانتی نگر میں مسیحیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اب یہی واقعہ لاہورمیں دہرایا گیا ہے۔ متاثرین رات بھر اپنے ل ±ٹے جلے گھروں کے باہر بیٹھے رہے ۔ انہوں نے حملے کے مرکزی ملزموں کی گرفتاری ، نقصانات کے ازالے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب مبینہ گستاخی کے ملزم ساون مسیح کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔بادامی باغ واقعے کا مقدمہ معطل ایس ایچ او حافظ ماجد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ تھانہ بادامی باغ پولیس کے مطابق مقدمے میں سیکڑوں مبینہ شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی ، اقدام قتل ، توڑ پھوڑ ، جلاو ¿ گھیراو ¿ ، پولیس پر حملے اور مار پیٹ کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے محمد طاہرکے مطابق پولیس نے شہر میں چھاپے مار کر 100سے زائد مبینہ شرپسندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ چھاپوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

0 comments:

Post a Comment